Sunday, May 17

میرا پسندیدہ اداکار

http://www.marinwebstars.org/webstars/kayla/img/forest%20gump%20movie.jpg
ٹام ہینکس ۔۔ اداکاری اس بندے پر آکر ختم ہی ہوگئی بس ۔۔ کردار کو کیسے آڈاپٹ کرنا ہے ۔۔ ٹام ہنکس جانتا ہے ۔۔ ایکٹنگ کیا ہے ۔۔۔۔ اف میں حیران ہو کہ ایسا بھی اداکار ہے ۔۔

بہت موویز میری فیوریٹ ہے میں ۔۔ لسٹ میں یہ فلم دوسرے نمبر پر میری فیورٹ ہے ۔۔ کسی بھی اداکار کے لیے شاید آسان ہو نارمل کسی انسان کا کردار ادا کرنا پر ایک ابنارمل انسان کا کردار ادا کرنا کسی عام انسان کے بس کی بات ہوتی تو شاید ہر ایک کے پاس ایک آسکر ہوتا ۔۔ فلم کو آسکر آوارڈز سے نوازا گیا جس کی یہ حقدار ہے ۔۔ کہانی میں اتنی جان ہے کے فلم کی سمجھ رکھنے والا کہانی کے اصر سے کئی دنوں تک باہر نا آپائیں ۔۔

ڈائیریکشن بہترین ۔۔ ڈائیرکٹر و سکریپٹ رائیٹر نے ایک کتاب کو کیسے ٢ گھنٹوں میں بیاں کردیا ۔۔ وہ دیکھنے کے قابل ہے

اس فلم کا میرا فیوریٹ منظر ۔۔ جہاں امریکن عوام واشنگنٹن میں دھرنا دیتے ہے کہ ویتنام سے فوج واپس بلائی جوائے ۔۔ جمہوریت کی اصل قوت کا اندازہ لگ جاتا ہے ۔

فلم کافی مشکل ہے پر سیبٹائیٹل کے سہولت اس کو سمجھنے میں آسانی کا باعث بنی ۔۔ جنہوں نے یہ فلم نہیں دیکھی وہ ضرور دیکھیں-

اس فلم کا جدید ویڈیو کوڈک H.264 ٹیکنالوجی سے کمپریس شدہ حجم میں چھوٹا اور کوالٹی میں تقریبا او کے ویرثن ۔۔ ریپیڈ شیر سے ڈاونلوڈ کیا جاسکتا ہے ۔۔

11 comments:

  1. ٹام ہینکس میرے بھی پسندیدہ اداکاروں میں‌ سے ایک ہے۔ فاریسٹ گمپ واقعی دیکھنے والی فلم ہے۔ کاسٹ اوے بھی بری نہیں۔ بلکہ میرے خیال میں تو کاسٹ اوے کا کردار فارسٹ گمپ سے زیادہ مشکل تھا۔

    ReplyDelete
  2. بلکل درست کہا جعفر کاسٹ اوے اس سے کئی گنا زیادہ جزباتی فلم ہے ۔۔ مگر وہاں پھر بھی ایک نارمال انسان کا کردار ایک انارمرل حالات میں ادا کرنا تھا ٹام ہینکس نہایت عمدہ اداکار ہیں ۔ ان کی نئی فلم اینجلز اینڈ ڈیولز کا انتظار ہے

    ReplyDelete
  3. السلام علیکم
    پہلی دفعہ آپ کے بلاگ پر آنے کا اتفاق ہوا اور اس کی وجہ آپ کا ٹام ہینکس پر تبصرہ ہے، میں نے فارسٹ گمپ کل ہی دیکھی ہے اور واقعی ایک عمدہ فلم ہے۔ ۔ ۔
    اداکاری میں واقعی ٹام میری لسٹ میں فرسٹ فائیو میں ہے۔

    انشاءاللہ آنا جانا لگا رہے گا اب۔ ۔
    ولسلام

    ReplyDelete
  4. اس فلم کا میرا فیوریٹ منظر ۔۔ جہاں امریکن عوام واشنگنٹن میں دھرنا دیتے ہے کہ ویتنام سے فوج واپس بلائی جوائے ۔۔ جمہوریت کی اصل قوت کا اندازہ لگ جاتا ہے ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ از طرف ریحان مرزا۔

    ریحان بھائی!
    باوجود آپ کی زبردست اور باصلاحیت مشہوری کے، مشکل ہے کہ ہم یہ یانکی مووی دیکھیں ۔ کیونکہ امریکیوں نے میرے علم کے مطابق ابھی تک تو نہ کوئی قابل ذکر دھرنا دیا ہے اور نہ ہی کوئی مووی اس موضوع پہ بنائی ہے کے عراق، افغانستان اور اب پاکستان میں امریکی افواج قاہرہ ظلم و ستم کا بازار گرم کرنے سے باز رہیں اور ان ممالک کے مظلوم لوگوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے دیں۔ اور ان کی انصاف پسندی کا یہ عالم ہے کہ بش سنئیر نے عراق پہ چڑھائی کی ۔انکے صاحبزادے بش جونئیر نے عراق کا قلع قمع کر دیا۔ افغانستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ پاکستان پہ ننگ انسانیت ڈکٹیٹرمسلط کئیے رکھا۔ اور امریکنوں کی جمہوریت پسندی کے کان پہ جوں تک نہ رینگی اور انہوں نے دوبارہ سے بش جونئیر کو پہلے سے زیادہ ووٹوں سے کامیاب کیا - البتہ فلم چونکہ پیسہ کمانے کی انسٹری ہے جس میں یہ ویتنام پہ بننے والی ہر پانچ فلموں میں سے چار میں بہادری اور داد شجائت دیتے نظر آتے ہیں اور لگتا یوں ہیں کہ امریکی خود ہی ویت نام چھوڑ آئیں ہونگے ۔ جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ویت نامیوں نے انھیں وہ اور وہاں کک رسید کی ۔ جس سے یہ اگلے پچیس تیس سال کسی نئے ملک میں گُھسنے سے باز رہے۔ اور اگر یہ اب پھر سے مسلمانوں پہ چڑھائی کر رہے ہیں تو اس مین ہمرای حکومتوں کی کمزوریاں ہیں۔ اور انشاءاللہ یہاں سے بھی انھیں پہلے سے بڑھ کر بڑی ککز رسید ہونگی اور یہ آئیندہ نصف صدی سے ادھر ادھر کسی سے شرارت نہیں کریں گے۔ اسلئیے مشکل ہے کہ ہم ان کی مووی دیکھیں۔

    ReplyDelete
  5. اسلام و علیکم جاوید بھائی

    آپ نے بہت درست لکھا ہے ۔۔ ویت نام میں کچھ ایسا ہی ہوا تھا ۔۔ پر میں فلم میں موجود عوامی دھرنے کے ایک عصر کی بات کر رہا تھا کہ یہ چاہے ایسا ہوا ہو یا نا ہوا ہو پر گر ہو تو پھر کیا ہو ۔

    ReplyDelete
  6. اسلام و علیکم عمیر لطیف

    آپ بلاگ پر آئے اچھا لگا ۔۔ ہم آپ کے اردو کے لیے آپ نے جو کیا اس کو بہت سراہتے ہیں ۔۔ سچ ہے کہ اردو کے لیے جو لوگ خدمت کر رہے ہیں وہ تعریف کے قابل ہے ۔۔ بلکل آنا جانا لگا رہنا چاہیے

    ReplyDelete
  7. فورسٹ گمپ میں نے کچھ عرصہ پہلے ہی دیکھی اور بلاشبہ کمال کی مووی ہے۔۔۔ غضب کی اداکاری ہے۔۔۔ لاجواب۔

    ReplyDelete
  8. بلاگ پر آپنے کا بہت شکریہ عمار اور آپ نے بلکل درست کہا ۔۔

    ReplyDelete
  9. بہت اچھی فلم ہے
    اور اب یہ ضرور بتائیں کہ پہلے نمبر پر کونسی فلم ہے؟
    ضرور کا مطلب ضرور

    ReplyDelete
  10. جی ڈفر ۔۔۔ پہلے نمبر پر ہے ۔۔ وال -ای ۔۔ اف ختم اس فلم پر سب کچھ کبھی دیکھو دل لگا کر زرا ۔۔ وال - ای سے پہلے وہاں ایک نمبر پر کوئی اور تھی وہ اب نمبر تین پر ہے

    ReplyDelete
  11. اس میں کوئی شک نہیں بہت اچھی فلم ہے

    ReplyDelete