Wednesday, April 29

انسان کی موت

ایک کتے نے دوسرے کتے سے کہا

“تم رش والی جگہ پر مت جانا “

دوسرے کتنے نے پوچھا کیو ؟ تو پہلے نے جواب دیا

“ تم زیادہ رش والی جگہ پر نا جانا ۔۔ کہی یہ نا ہو کہ بم پھٹے اور تم انسان کی موت مارے جاو “

ہمارے ملک میں کتے بلیاں محفوظ ہیں جبکہ انسان کا کوئی پتا نہیں کہ یہ کب اور کہاں انسان کی موت مارا جائے ۔۔ اللہ خیر کرے

Source ( Just Seen the ending of the show by Javed Chaudhry )

Sunday, April 26

سگریٹ نوشی صحت کے لیے خطرناک ہے ۔۔

http://i43.tinypic.com/2vj9y6w.jpg

میرے روزانہ کے بجٹ میں ایک عدد 20 ایچ ایل کا پیک شامل ہیں ۔۔ 22 روپے بنتے ہیں ٹیکس ملا کر ۔۔ اور اب شاید اور زیادہ ہو جائے ۔۔ سو اپنے بجٹ پر نظر ثانی کرنے کا وقت آن ہی گیا ۔

کبھی کبھی سوچتا ہے کہ جانے کتنے پاکستانی روزانہ ایک عدد پیکٹ خریدتے ہونگے ۔۔ میرے 22 والے پیکٹ سے تو زیادہ مہنگی سگریٹ تو لوگ فیشن کے طور پر ہی پیتے ہیں ۔۔ ام م م م ۔۔ کتنے روپے اکھٹے ہو جاتے ہونگے ٹیکس کی مد میں روزانہ اپنی حکومت کو

یہ تو بس سگریٹ ہے ۔۔ پتا نہیں ہم کیا کیا روز خریدتے ہیں ۔۔ ہر چیز پر تو ٹیکس ہے ۔۔ بس اب سانسیں بچی ہے جس پر جانے کب ٹیکس لگے ۔۔ میری بڑی خواہش ہے کہ کبھی میں جان پاو کے ایف بی آر اور یہ سی بی آر کیسے ٹیکس اکھٹا کرتی ہے اور پھر ہمارے ملک کی ترقی میں واپس لگا دیتی ہے ۔۔ پورا ایک سرکل ہی ہوتا ہوگا ۔

سگریٹ نوشی صحت کے لیے خطرناک ہے ۔۔ اور بہت سے عوامل بھی بڑے خطرناک ہے پر سگریٹ نوشی تو سب میں آگے ہے

Saturday, April 25

ہمارے لیڈر

ہمارے لیڈر
http://www.aaj.tv/gallery/132562_news_image.jpg

میرا کسی کی پرسنل زات پر تحریر رقم کرنا بنتا تو نہیں اور نا ہی یہ کوئی اچھی بات ہے پر آج اپنے ایک لیڈر کو دیکھا ٹی وی پر اور رہا نہیں گیا ۔۔

پر پاکستانی شہری ہونے کے ناتے میرا اتنا حق تو بنتا ہے کہ جو ہم کو لیڈ کر رہا ہو ان کے بارے مٰیں خود سے کچھ کہ سکوں

حکومت وقت میں کوئی ہو تو ایک طرح سے لیڈر ہی ہوا ۔۔

میں فوزیہ وحاب کی بات کرنا چاہتا ہو کہ انکو جب بات کرتے دیکھتا ہو تو پتا چلتا ہے کہ اقتدار کی تپش میں کتنی حرارت ہے ۔

نا تو ان سے بحث میں پوائنٹ پکڑا جاتا ہے اور نا ہی ان سے بات ہو پا رہی ہوتی ہے الٹا میزبان کو سوال کرتی ہے ۔۔ واہ ۔۔ وکیل بحال نہیں ہوگے ۔۔ اس بات پر ان کا سٹینڈ ایسا تھا کہ بس نہیں ہونے ۔۔ اور اب ۔۔ مسکرا دیتی ہے جب پوچھا جاتا ہہ کہ آپ تو کہتی تھی کہ بحال نہیں ہوگے ۔

پھر ہمارے ہیں پانی اور بجلی کے وزیر ۔۔ یہ جی ۔۔ جب بجلی آ رہی ہو تب تو ان سے فل ٹائم فٹ بات ہوتی ہے ورنہ تو بس ۔۔

خیر ۔۔ جب سے وکلا بحال ہوے ہیں کرنٹ افیر کے پروگرامز میں وہ مزا نہیں آرہا ۔۔ پر پھر بھی بیٹھ جاتے ہیں کہ اپنے لیڈرز کو باتیں کرتے سنیں ۔

Sunday, April 19

فیس بک

FACEBOOK

The image “http://www.cs.utexas.edu/oea/focs/current_members/images/facebook_standard_000.gif” cannot be displayed, because it contains errors.

ویب اپنے آپ میں بہت ہی زبردست امپیکٹ رکھتی ہے ۔۔ اس کی مثال ہے فیس بک

یہاں نیٹ پر بہت سے دیگر کمیونٹی بیسڈ سوشل پورٹل ہیں جیسے ۔۔ اورکٹ ۔۔ ٹوٹر ۔۔ ہائی فائو ۔۔ مائی سپیس پر ان سب میں سے میرے مطابق اگر کوئی زبردست ہے تو وہ یہی ہے فیس بک ۔۔ اس میں جو فرنڈز ایڈ کرنے کا کانسیپٹ ہے وہ بہت درست ۔۔ یعنی آپ جس کو ایڈ کر رہے ہو ۔۔ وہ پھر فرینڈ ہونا چاہیے ۔۔ نا کہ فرینڈ بائے ٹنگ ۔۔ ( زبانی دوست ) پر کیسا بھی ہے فیچر بہت اچھا ہے ۔

آپ دوست ایڈ کرے پھر جو دوست جو جو کر رہے ہیں وہ وہ آپ جانتے جاوگے اور جو آپ کر رہے ہو وہ آپ کے دوست ۔۔ پھر کمنٹ کرنا ۔۔ گروپس جوائن کرنا ۔۔ کازز جوائن کرنا ۔۔ اور بہت سے دیگر ایپلی کیشنز بھی ہے اس میں

اور میرے لیے تو یہ اور بھی سپیشل ہے کی میں نے اپنے فےورٹ سنگر لکی علی کو ایڈ کیا اور ان ہو نے پھر مجھ سے بات بھی کی ۔۔ بہت بڑی بات ہے یہ میرے لیے

آپ کا بھی گر کوئی آئڈل ہے ۔۔ کوئی اچھا لگتا ہے ؟ آصد زرداری ، اس کا بیٹا ۔۔ عمران خان ۔۔ عامر خان یا کوئی سا بھی خان ۔۔ آپ اس کو اپنے فیس بک میں ایس آ فرینڈ ایڈ کرے اور جانتے جائیں انکی اپڈیٹس

Saturday, April 18

رنگ برنگے ہم

میں گھر سے زیادہ باہر نہیں جاتا ۔۔ بس کام ہو تو ہی فقت ہم نکل پڑتے ہیں ۔۔ اور کیا دیکھتے ہیں ۔۔ لوگ سب کام کر رہے ہوتے ہیں بشمول اس کے جو کام وہ کرنے نکلے ہوتے ہیں ۔۔ تجربات کی باتیں تو ایسے جیسے کے عمر کے آخری دریچے پر ہو اور وہی تب چپ رہتے ہے جب یونیورسٹی یا کالج کے سر لیکچر ختم ہونے پر کہے کہ کیا کوئی سوال ہے ۔

پریکٹیکل تعلیکم سے کوسو دور تھیوریکل تعلیکم میں ہی پی ایچ ڈی لے لیتے ہیں ۔۔ واقعی میں جانتا ہو ایسے پی ایچ ڈی اور ایم ایس سی والوں کو جو میک اور پی سی کے فرق سے واقف نہیں ہے ۔۔۔ ایم بے اے کرنے والے کمپیوٹر چلانے سے تقریباّ ناواقف ۔۔۔ اور تو اور ماسٹرز کرنے والے اپنے تھیسز اور ریسیرچز کسی اور سے کرا رہے ہوتے ۔۔ میرے اپنے ہا تھوں نے بھی چند انٹیرشپ رپورٹس اور تھیسس تیار کیے ہیں جبکہ میرا تو دور دور تک اس فارمل سٹیڈیز سے کوئی تعلق نہیں ۔

سو کہنا پوچھنا کیا اب ۔۔ بس جتانا ہی ہے کہ ۔۔ لوگ وہ کام ہی کیوں پکڑتے ہیں جو وہ کر نہیں سکتے ۔۔ کیوں ۔۔ دوسروں کو دیکھ کر ۔۔۔ تو یا پھر میں غلط سوچتا ہو ۔۔ یا پھر یہ سب سے بڑی بے وقوفی ہے ۔۔ کہ اللہ تعلی نے پیدا ہم کو ایک منفرد صلاحیت کے ساتھ کیا اور ہم اس صلاحیت کو تراشنے کے بجائیں دوسروں کو دیکھتے ہوے اپنے راستے چنے ۔۔ تعلیم کے چاہے کام کے ۔

اور یہ میں کوئی طالبان کے پاکستان کا زکر نہیں کر رہا ۔۔ ہمارے پاکستان کا کر رہا ہو ۔۔ باہر ممالک کے بارے میں جو جانتا ہو تو یہ کہ وہا گر ٣ لوگو کی کمیونٹی میں گر کوئی ایک جھوٹ بولتا ہو تو چاہے وہ چھوٹا سا جھوٹ ہی کیوں نا ہو تو اس سے دوسرے ایک دم سے ناتا توڑ لیتے ہیں کہ ہائے یہ جھوٹا ہے ۔۔ یہ میں ان باہر والوں کی بات کر رہا ہو جن کا تو کوئی دین ایمان بھی نہیں ہوتا ۔۔ جبکہ ہمارے ہاں ایمان والے ۔۔ جھوٹ ۔۔ جتنے زیادہ پڑھے لکھے ہو اتنا ہی اخیر طریقہ سے جھوٹ بولتے ہیں ۔۔۔ جھوٹے کو کمیونٹی میں بھی اونچا مقام ملا ہوتا ہے اور سیاست میں بھی ۔۔ اور یہ بات میں اپنے زندگی کے تجرہ سے لکھ رہا ہو ۔

گھر سے جھوٹ شروع ہوتا ہے یہاں جب بچا چند بچگانے سوال کرتا ہے اور پھر جھوٹ بھی سات سات پلپتا ہے

ہم جو یہاں طالبانوں کے ٹینشن لیے بیٹھے ہیں ۔۔ کیا کہے ۔۔ بڑا کوئی صاف اور ایماندار معاشرہ ہے نا اپنا جس کو کوئی چند نام نہاد طالبان خراب کر ہے ہیں ۔

Friday, April 17

اردو بلاگنگ

http://i41.tinypic.com/yp4ll.png
اتنے سالوں میں جہاں انٹیرنیٹ صحولیات میں ترقی ہوگئی ہے وہی بلاگرز کی تعداد میں بھی اضافہ ہو چکا ہے ۔۔۔ پہلے اردو سیارہ پر اتنے بلاگرز نہیں تھے ۔۔ اردو کافی فروغ پا رہی ہے اور بلاگنگ بھی اپنے رنگ دکھا رہی ہے ۔

میں یہاں بہت سے بلاگرز سے کافی متاثر رہا ہو اور ابھی بھی ان کی تحاریر سے استفادہ حاصل کرتا ہو ۔۔ ان میں قدیر بھائی ۔۔ اجمل انکل ۔۔ شعیب سر اور اسما مرزا شامل ہیں بہت ہی اچھی بات ہے کہ یہ سب بہت کمیٹڈ بلاگرز ہیں ۔۔ ایسے ان سے کافی سیکھنے کو بھی ملا

عورتوں کے بلاگ میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔۔ کرنٹ افیر پر ان کی تحاریر واوا اثر بنائے رکھتی ہیں ۔۔

یہاں اردو بلاگرز میں کافی گراگرم بحث بھی جوش پکڑ لیتی ہے کبھی کبھی ۔۔ پر پھر یہ تو رنگ ہیں نا بلاگنگ کے ۔۔ جوڑ بنتے رہنا چاہیے

میں اپنے آپ کو کوئی زیادہ خوب لکھاری تو گردانتا نہیں ۔۔ توٹی بھوٹی اردو آتی ہے بس ۔۔ اور چند باتیں بس انی کو لے کر اب بلاگنگ کر رہا ہوں ۔۔ ہماری تحاریر جہاں گر کہی کسی کی دل ازاری کا باعث بن جائیں تو ۔۔ تو کیا ۔۔تو ہمارے دل پڑا ہے وہ پھر جوابن اس کو آزار کر لیں جس کو تو بس اب عادت سی ہے ۔

Thursday, April 16

PDF Exploit

پی ڈی ایف وائیرس سے ہوشیار ! ( ونڈوز والوں کے لیے )

اردو بلاگنگ میں دوبارہ آغاز اس پہلی تحریر سے کر رہا ہوں ۔ اردو بلاگرز اور دوست احباب جو انٹیرنیٹ کی افادیت سمجھتے ہیں اپنے اینٹی وائیرس کو اپ ڈیٹ کر لیجئے

۔ انٹیرنیٹ کی سمجھ رکھنے والے لوگ ۔۔ اڈوبی پی ڈی ایف ڈوکمینٹس کا استعمال بھی کرتے ہیں تو ان کے لیے انفورمیشن ہیں کے پی ڈی ایف میں وائیرس افیکشن ٹرانسفر کرنے کا طریقہ دریافت ہو چکا ۔۔۔

آپ اپنے ای میلز اور کسی بھی طرح سے پی ڈی ایف ڈوکیمنٹس کو احتیاط سے ڈائنلوڈ کی جیے ۔۔۔ اس وائرس کے بارے میں مزید معالومات یہاں ہیں ۔

ہر اینٹی وائرس سافٹویر کے ساتھ انٹیرنیٹ مونیٹرنگ کی ایپلیکیشن بھی چل رہی ہوتی ہے ۔۔ ایسے اینٹی وائیرس کا انتخاب سیکیورٹی کے لیے نہایت ضروری ہے جس میں نیٹ مانیٹرنگ کا ماڈیول بھی ہو۔

اس وائیرس سے میرا پرسنل ٹکراو ابھی صبح صبح ہوا جب میں اس ویب سائیٹ کو ایکس کیوٹ کرنے والا تھا محتاط رہیں اس میں شاید ابھی بھی وہ پی ڈی ایف وائیرس موجود ہو