Sunday, April 26

سگریٹ نوشی صحت کے لیے خطرناک ہے ۔۔

http://i43.tinypic.com/2vj9y6w.jpg

میرے روزانہ کے بجٹ میں ایک عدد 20 ایچ ایل کا پیک شامل ہیں ۔۔ 22 روپے بنتے ہیں ٹیکس ملا کر ۔۔ اور اب شاید اور زیادہ ہو جائے ۔۔ سو اپنے بجٹ پر نظر ثانی کرنے کا وقت آن ہی گیا ۔

کبھی کبھی سوچتا ہے کہ جانے کتنے پاکستانی روزانہ ایک عدد پیکٹ خریدتے ہونگے ۔۔ میرے 22 والے پیکٹ سے تو زیادہ مہنگی سگریٹ تو لوگ فیشن کے طور پر ہی پیتے ہیں ۔۔ ام م م م ۔۔ کتنے روپے اکھٹے ہو جاتے ہونگے ٹیکس کی مد میں روزانہ اپنی حکومت کو

یہ تو بس سگریٹ ہے ۔۔ پتا نہیں ہم کیا کیا روز خریدتے ہیں ۔۔ ہر چیز پر تو ٹیکس ہے ۔۔ بس اب سانسیں بچی ہے جس پر جانے کب ٹیکس لگے ۔۔ میری بڑی خواہش ہے کہ کبھی میں جان پاو کے ایف بی آر اور یہ سی بی آر کیسے ٹیکس اکھٹا کرتی ہے اور پھر ہمارے ملک کی ترقی میں واپس لگا دیتی ہے ۔۔ پورا ایک سرکل ہی ہوتا ہوگا ۔

سگریٹ نوشی صحت کے لیے خطرناک ہے ۔۔ اور بہت سے عوامل بھی بڑے خطرناک ہے پر سگریٹ نوشی تو سب میں آگے ہے

2 comments:

  1. محترم! بہتر تو یہ ہوتا کہ آپ سگریٹ جیسی لعنت سے جان چھڑوا لیتے۔

    بہرحال آپ یہ جاننا چاہ رہے ہیں کہ آپ کی ادا کی ہوئی کمائی ٹیکس کی مد میں کہاں جاتی ہے۔ اور وہ کونسے لوگ ہیں جو اس نیک کمائی کو واپس ملک و قوم کو بوٹاتے ہیں۔ تو ایک مثال تو یہ ہے جس کا لنک بیجھ رہا ہوں۔

    ویسے تو آپ نے دیکھ ہی رکھا ہوگا مگر پھر بھی
    http://www.youtube.com/watch?v=YUYqi6shWyM

    جاوید گوندل ، بآرسیلونا ۔ اسپین

    ReplyDelete
  2. Javed Bhai

    چیزوں سے جان چڑھانے کے فن سے ہم نا واقف ہیں خیر ۔۔

    جان نا یہ چاہتا تھا کہ کوئی بلاگر کوئی تحریر ہی لکھ دے جس میں ٹیکس کا سسٹم کیسے کام کر رہا ہے بیاں ہوجائے ۔۔ آپ کے کمنٹ لکھنے کا بہت شکریہ ۔۔

    ReplyDelete