Friday, June 26

ہمارے خواجہ سرا ۔۔

http://i39.tinypic.com/1zzop68.jpg

ٹیلیویژن پر جاری ہونے والے سیاستدانوں کے اکثر انٹریوز دیکھتا رہتا ہو ۔ نوٹ کرتا ہوتا ہو کہ کتنا بڑا لیڈر ہے اور کتنا زیادہ کنفیوز ہو رہا ہے ۔۔ سوال آنا اور جواب میں اس لیڈر کے ایکسپریشن ہی ایک اثر قائم کرتے ہیں ۔

پر ابھی تک مجھ پر کسی انٹیرویو نے وہ اثر قائم نہیں تھا کیا کہ جسے بلاگ کر کے اس بارے میں کچھ لکھنے کو من کرے ۔

ابھی کچھ دیر پہلے ایکسپریس نیوز پر خواجہ سرا ( بوبی ) کا انٹرویو دیکھ کر ہٹا ہو ۔۔ بوبی پاکستان شی میل ایسوسی ایشن کے صدر ہیں ۔ ایک گھنٹے کے پروگرام میں ہوسٹ لقمان نے جیسے بھی سوال رکھے ۔۔ مجال کے میں نے ایک پل کے لیے بھی اس خواجہ سرا کو کنفیوز یا نروس ہوتے دیکھا ہو ۔۔

http://i39.tinypic.com/5s2ep.jpg

پورے انٹیرویو کے دوران مجھے کافی کچھ جان نے کو ملا جو میں پہلے نہیں جانتا تھا اور نا کبھی اس بارے میں کبھی سوچتا تھا ۔ بوبی کے انٹیرویو میں بوبی کی ایک ایک بات اپنے آپ میں ایک اثر اور وزن رکھ رہی تھی ۔۔ ایک جگہ کہا " اس کا اندازہ یہ ہے کی اسمبلی میں موجود علامہ اقبال کی تصویر ۔۔ اس تصویر میں وہ سر پکڑے گر سوچ رہے ہیں تو وہ اس ملک میں ہمارے حال پر ہی سوچ رہے ہیں ۔" ۔

لقمان کا سوال : پاکستان کے علما کرام اور مولوی حضرات آپ کے پیشے کو حرام قرار دیتے ہیں ۔۔۔ آپ کے ناچنے گانے کی کمائی غلط ہے ؟

بوبی کا جواب : ( ایک پل کے لیے کنفیوز نا ہوتے ہوے ) ہمارے ملک کی جیلوں میں مرد عورت بچے ۔۔ ہم ہیں وہاں ؟ ہم گر کسی عمارت کی تیاری میں اینٹے اٹھانے کا بھی کام کرے تو لوگ باتیں بنا بنا کر ہم کو ہٹا دے کہ دیکھو عمارت کون بنا رہا ہے ۔

انٹیرویو ویڈیو سٹریم ۔

ہم مرد اور خواتین کیسے اپنے اپنے جنس کو ڈیفینڈ کرتے رہتے ہیں ؟ ۔۔ پر کیا ہم نے کبھی سوچا کہ اللہ تعلی ( بقول بوبی : المصور ) نے ہم کو یہ حق کہا سے دے دیا کہ ہم اپنے آپ کو ان سے زیادہ بڑا و اچھا سمجھیں ۔۔ اور خواجہ سرائو پر ہنسے ؟

میں یا آپ گر ایسے ہوتے تو شاید ہماری سوچ و فقر ہی کچھ اور ہوتی ۔۔ شو جیسا بھی تھا ۔۔ میں نے پڑھے لکھے کنفیوز سیاستدانوں کی نگری میں آج کانفیڈنٹ ( کم پڑھے لکھے ) ایک خواجہ سرا کو پایا ۔

ہمارا پرفیکٹ مرد یا عورت ہونا ۔۔ پڑھا لکھا ہونا ۔۔ زہین و علم والا ہونا گر ہم کو کانفیڈینٹ کر دے کہ ہم ہنسے ۔۔ ( اللہ کی مخلوق پر ہنسے ) تو کوئی شک نہیں کہ ہم اور کچھ نہیں پر ہٹ درجے کے منافق ہی ہیں ۔ا

Monday, June 22

میڈیا ١٠١ ۔۔ کوڈیکس کا تعارف و انسٹالیشن

http://i39.tinypic.com/xfrll5.png

.

.

اپنے آپریٹنگ سسٹم کو ۔۔ موجودہ تمام میڈیا فارمیٹ کے پلے بیک کے لیے تیار کرنا ۔

میرے بہت سے بھائی بہنوں کو انٹینرنیٹ پو موجود ویڈیوز کو چلانے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے ۔ جس کی وجہ ان کے کمپیوٹر میں ممکنہ کوڈیکس کا انسٹال نا ہونا ہے ۔

آپ نوٹ کرے تو میں یہاں CODECS کی بات کر رہا ہو ۔۔ MEDIA PLAYER کی نہیں ۔۔ کیونکہ گر آپ کے کمپیوٹر میں تمام تر کوڈیکس انسٹال ہیں تو آپ ویڈیو کو کسی بھی پلیئر میں چلا سکتے ہیں ۔۔ ( میرے پوسنل استعمال میں جو پلیئر آتا ہے وہ ہے ۔۔ WINDOW MEDIA PLAYER 2 پورانے والا ) ۔

.

.

.

http://i42.tinypic.com/14cfo5l.png

Screen shot of my media player . MPLAYER 2

.

.

انٹیرنیٹ پر بہت سارے ویڈیو کوڈیکس کے پیکجز ماجود ہیں ۔ جن میں کے K-Lite Codec Pack کے نام سے سبھی واقف ہونگے ۔۔

اپنی اس تحریر میں جس کوڈیک سے میں آپ کو متعارف کرانا چاہ رہا ہو وہ ہے CCCP Codec ( کمبائینڈ کمپیونٹی کوڈیک ) یہ میڈیا کوڈرز کا اپنا تیار کردا حجم میں نہایت ہی چھوٹا پیکج ہے ۔۔ سو گر یہ ایک بار انسٹال ہوگیا تو مجال ہے کہ کوئی ویڈیو نا چلے ۔

اس کوڈیک کا پروجیکٹ یہاں ہے ۔ ایکس پی اور وستا کے لیے ڈائلوڈ ..... جبکہ انشورنٹ پلگ ان آپ کے کمپوٹر میں جونسے کوڈیکس missing ہیں ان کی نشاندہی کرے گا

کمپیوٹر میں موجود میڈیا کو دو ترجیحات پر استعمال میں لایا جاتا ہے

١ ۔ ڈی کوڈنک Decoding ( مطلب کے فائیل کو متعلقہ کوڈیک و پلئیر کی مدد سے چلانا )

٢ ۔ ان کوڈیکنگ Encoding ( مطلب ایک فائیل کو کسی خاص پلئر و ڈیوائیس جیسا کہ موبائیل فون و ڈی و ڈی کے لیے تیار کرنا )

ان دونوں موضوعات پر تفصیل سے اپنی آئندہ تحریروں میں بات کرو گا ۔

انٹیرنیٹ پر میڈیا دسٹریبیوشن میں جو ایکسٹینشن استعمال ہوتی ہیں ان میں سر فہرست mov. فائیل ہے ۔۔ اس کے بعد MP4 اور اس کے بعد FLV ۔۔ ان تینوں Format میں بہتر Encoding and Decoding کے بارے میں مزید اپنی آئندہ تحریروں میں لکھو گا ۔۔

Note : Before installing the new codecs make sure to Uninstall any other old Codec package for a better performance

کدی من اپنے وچ وڑیا ناہی

http://i44.tinypic.com/jqrhtw.jpg

ہمارا خوبصورت آرٹ

میں جب یہ دیکھ و سن رہا تھا تو خوشی کا ایک اثر مجھ پر قائم تھا ۔۔ کے کس طرح مل کر ان لوگو نے موسیقی میں پاکستانی ثقافت کو سجا دیا ۔۔ میرے پاس تو الفاظ نہیں کہ تعریف بیاں کر سکو ۔۔

سائی ظہور نے خوب کہا ....... "اللہ کا نام ایسا ہے ۔۔ کہ جس مقام میں ہو جس ترز میں یا جس چیز کے ساتھ جس طرح بھی بولا جائے ۔۔ ولی کا نام ہے ہر جگہ گونجتا ہے "

اس ویڈیو کا فل ڈیفینیشن ورزن ڈانلوڈ کریں

Sunday, June 21

Victory

http://upload.wikimedia.org/wikipedia/commons/thumb/3/32/Flag_of_Pakistan.svg/800px-Flag_of_Pakistan.svg.png
http://www.views.pk/wp-content/uploads/2007/05/shahid-afridi-pakistan-cricket.jpg

http://i41.tinypic.com/3450xuq.jpg

پاکستان ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ کا چیمپین ۔۔ جیو پاکستان

Thursday, June 18

آج کا سرسراتا ہوا ایس ایم ایس

http://www.eocean.com.pk/images/sms1.gif

آج کا سرسراتا ہوا ایس ایم ایس کچھ یو ہے ۔

Asslam-o-Alikum

Spread this sms 2 your all sms friends 1st July ko BYCOTT DAY hey . Kio Ke Zardari Government ne 1st July se aik SMS par 20 Paisa TAX laga diya hey . And 1st July say sum sms Packages khatam ho rahey hey .

Plzus din koi SMS send na karain takey tamam COMPANIES GOV say protest karain key ye TAX withdraw kiya jae .

ایف بی آر کی ایک خوب حکمت عملی پر اپنے بلاگ پر ایک تحریر لکھ چکا ہو ۔

سگریٹ نوشی صحت کے لیے خطرناک ہے ۔ اس پر تو ٹیکس آگیا سو ٹھیک ۔ ٢٠ والی ٢٥ کی ہوگئی کوئی بات نہیں ۔۔ سیگریٹ تو ویسے ہی خطرناک ہیں ۔۔ یہ ایس ایم ایس جی کس پر بم گرا رہے تھے ؟

ہماری پیاری حکومت کا بس چلے تو ہماری سانسوں پر بھی ٹیکس لگا دیں ۔۔ لگائے جی لگائے ٹیکس ۔۔ آزمالیں عوام کے صبر کو جتنا ہو سکے ۔۔

ہمارے محترم چیف جسٹس آف پاکستان کی بحالی کے پروٹیسٹ میں جو سول سوسائیٹی شامل تھی ۔۔ اب وہی سول سوسائٹی ایس ایم ایس مہنگے ہونے پر پروٹیسٹ کی تیاری میں ہے ۔۔ ایس ایم ایس والی یہ خبر جانے کتنی درست ہے ۔۔ پر آہا ایک دن ایس ایم سا نہیں کیے جائے تو کیسا ہو ؟

Monday, June 15

! کہی پڑھا تھا

The image “http://watdawat.com/wp-content/uploads/2008/07/simplicity.gif” cannot be displayed, because it contains errors.

ایک فائیٹر پلین تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ، پائیلٹ پیراشوٹ کے زریعے کودنے میں کامیاب ہوگیا اور زمین پر اترنے کے بجائے ایک درخت پر جا کر پھنس گیا ۔ کچھ دیر کوشش کے بعد آخر کار وہ درخت سے اترنے میں کامیاب ہوگیا ، نیچے اتر کر وہ کیا دیکھتا ہے کہ ایک پینڈو دیہاتی اسے گھور رہا تھا ۔

سو پائیلٹ نے ٹھنڈی سانس بھرے تھکے ہارے لہجے میں کہا ۔۔ " فلائیٹ کریش ہوگئی ورنہ میں نے آج رفتار کا ایک نیا ریکارڈ بنا دینا تھا ، افسوس قسمت دھوکہ دے گئی “

دیہاتی نے تھوڑا مسکراتے ہوے کہا ۔۔۔۔ " ایک ریکارڈ تو تم نے بہرحال بنا چکے ہو

پائیلٹ نے چونک کر پوچھا....... " وہ کیا "

" تم ایک ایسے درخت سے اترے ہو جس پر تم چڑھے ہی نہیں تھے "

دیہاتی سنجیدگی سے یہ جواب دیکر چل پڑا

Wednesday, June 10

! حکمرانوں کی مزمت ۔۔

http://www.dailymirror.lk/DM_BLOG/ArticleImages/ud5zifexeo0ppyv5dc3lgr45_CAR600.jpg
مزمت

لاہور دھماکہ ۔۔ پھر پشاور دھماکہ ۔۔ پھر پشاور میں پرل کانٹینینٹل میں دھماکہ

ارے ملک کی ریپیوٹ اور عزت و معیار کا ستیا ناس ہوے جا رہا ہے اور حکمران کر رہے ہیں مزمت

کیا یہ کافی ہے ۔۔ ایک کے بعد دوسرا دھماکہ ۔۔۔ ہر دوسری بار مزمت ۔۔ اور افسوس کیا افسوس کس کا افسوس ۔۔

مجھے افسوس ہے تو بس اپنے ملک نہایت ہی کمزور سیکیورٹی پر ۔۔ بیرونی ممالک کے لوگ پاکستان آنے سے پہلے اب ہزار بار سوچیں گے۔

میرا ایس آ پاکستانی شہری ہمارے سیکیورٹی اداروں سے گزارش ہے کے اللہ کے واسطے ابھی تو اپنی ہٹ دھرمی سے باز آجاو ۔۔ ورنا یہاں مزمت و افسوس کرنے کو بھی کچھ نہیں رہنے والا ۔۔ عزت بچا لو ملک کی ۔

Saturday, June 6

جسکا ہے اس کو ملے

جناب ( بے لاگ جی ) آپ نے جب ہمارا بلاگ اڈریس رجیسٹر کیا تو یہی نام تھا پروفائیل میں . ہمارے پاس آپ سے رابطہ کرنے کے لیے کوئی راستہ نہیں ہے ۔۔ سو اپنے بلاگ پر آپ کے نام تحریر لکھ رہے ہیں

http://i41.tinypic.com/28c1t0n.jpg

آپ کے بلاگ چھوڑنے سے کچھ افادہ نہیں ہوا ۔۔ بلاگ ایڈریس ریجیسٹر نہیں ہورہا ۔۔ کیا خوب چھوڑا ہے آپنے ۔۔ ۔ پر گزارش ہے کہ ہم سے رابطہ کر لیں ۔۔ گر آپ کو اپنی شناخت بتانے سے کچھ ہچکچاہت محسوس ہوتی ہے تو بزاہر یا پھر میں اس قابل نہیں ۔۔ یا آپ کو اپنے آپ پر ہی اعتماد نہیں ۔۔۔ خیر اللہ خوش رکھے آپ کو

Blogger Address

http://i40.tinypic.com/4ucbyd.png

میں اپنا بلاگر ایڈریس باوجہ کچھ سماجی وجوہات کے بدل چکا ہو ۔ چناچہ اب میں اپنے نئے بلاگر ایڈریس سے بلاگر پر بلاگنگ جاری رکھونگا

پر جب میں یہ کر رہا تھا تو ناگہانی لوڈسیڈنگ نے ہم کو بیچ میں ہی اٹکا دیا جس بنا پر ہمارا پورانا بلاگر ایڈریس پر کوئی حاوی آگیا ۔

وہ کون ہیں ہم ان کو نہیں جانتے ۔۔ پر وہ جوکوئی بھی ہیں بہت سلجھے اور مددگار انسان ہیں ۔۔ انہوں نے ہمارے بلاگ پر خود سے ایک تحریر بھی رقم کر ڈالی ۔۔ اور کافی سیکھنے کو ملا کہ ایسی زبردست تحریر تو میں آج تک خود نہیں لکھ سکا مطلب کے ایسے انسٹنت تبصرات تو میری لکھی تحریر پر کبھی نہیں تھے ہوے ۔

ہمارا پورانا بلاگ ایڈریس ابھی بھی ہمارے کنٹرول میں واپس نہیں آیا ہے ۔۔۔۔ پر ہمیں ان سے کوئی اختلاف نہیں غلطی ہماری تھی ہم نے اپنا بلاگر ایڈریس اوپن چھوڑ دیا سو کوئی اس پر حاوی آگیا ۔ ان بھائی سے گزارش ہے کہ گر وہ پورانے ڈومین ایڈریس کو نئے والے پر ریڈائیریکٹ کر دیں تو ہم بہت شکرگزار ہونگے ۔

. . . . . . . . . .

نوٹ :گر کبھی ہم بلاگنگ چھوڑے گے تو اپنے پیچھے اپنا ای میل اور فون نمبر ضرور چھوڑ جائینگے تاکہ گر کسی کو ہماری یاد آئے تو پھر یاد ہی کر لے ۔

Monday, June 1

غم

http://i44.tinypic.com/67ikg6.jpg
دنیا میں کتنا غم ہے ۔۔۔ میرا غم کتنا کم ہے