Monday, June 22

میڈیا ١٠١ ۔۔ کوڈیکس کا تعارف و انسٹالیشن

http://i39.tinypic.com/xfrll5.png

.

.

اپنے آپریٹنگ سسٹم کو ۔۔ موجودہ تمام میڈیا فارمیٹ کے پلے بیک کے لیے تیار کرنا ۔

میرے بہت سے بھائی بہنوں کو انٹینرنیٹ پو موجود ویڈیوز کو چلانے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے ۔ جس کی وجہ ان کے کمپیوٹر میں ممکنہ کوڈیکس کا انسٹال نا ہونا ہے ۔

آپ نوٹ کرے تو میں یہاں CODECS کی بات کر رہا ہو ۔۔ MEDIA PLAYER کی نہیں ۔۔ کیونکہ گر آپ کے کمپیوٹر میں تمام تر کوڈیکس انسٹال ہیں تو آپ ویڈیو کو کسی بھی پلیئر میں چلا سکتے ہیں ۔۔ ( میرے پوسنل استعمال میں جو پلیئر آتا ہے وہ ہے ۔۔ WINDOW MEDIA PLAYER 2 پورانے والا ) ۔

.

.

.

http://i42.tinypic.com/14cfo5l.png

Screen shot of my media player . MPLAYER 2

.

.

انٹیرنیٹ پر بہت سارے ویڈیو کوڈیکس کے پیکجز ماجود ہیں ۔ جن میں کے K-Lite Codec Pack کے نام سے سبھی واقف ہونگے ۔۔

اپنی اس تحریر میں جس کوڈیک سے میں آپ کو متعارف کرانا چاہ رہا ہو وہ ہے CCCP Codec ( کمبائینڈ کمپیونٹی کوڈیک ) یہ میڈیا کوڈرز کا اپنا تیار کردا حجم میں نہایت ہی چھوٹا پیکج ہے ۔۔ سو گر یہ ایک بار انسٹال ہوگیا تو مجال ہے کہ کوئی ویڈیو نا چلے ۔

اس کوڈیک کا پروجیکٹ یہاں ہے ۔ ایکس پی اور وستا کے لیے ڈائلوڈ ..... جبکہ انشورنٹ پلگ ان آپ کے کمپوٹر میں جونسے کوڈیکس missing ہیں ان کی نشاندہی کرے گا

کمپیوٹر میں موجود میڈیا کو دو ترجیحات پر استعمال میں لایا جاتا ہے

١ ۔ ڈی کوڈنک Decoding ( مطلب کے فائیل کو متعلقہ کوڈیک و پلئیر کی مدد سے چلانا )

٢ ۔ ان کوڈیکنگ Encoding ( مطلب ایک فائیل کو کسی خاص پلئر و ڈیوائیس جیسا کہ موبائیل فون و ڈی و ڈی کے لیے تیار کرنا )

ان دونوں موضوعات پر تفصیل سے اپنی آئندہ تحریروں میں بات کرو گا ۔

انٹیرنیٹ پر میڈیا دسٹریبیوشن میں جو ایکسٹینشن استعمال ہوتی ہیں ان میں سر فہرست mov. فائیل ہے ۔۔ اس کے بعد MP4 اور اس کے بعد FLV ۔۔ ان تینوں Format میں بہتر Encoding and Decoding کے بارے میں مزید اپنی آئندہ تحریروں میں لکھو گا ۔۔

Note : Before installing the new codecs make sure to Uninstall any other old Codec package for a better performance

2 comments:

  1. ریحان بھائی !
    اللہ آپ کو خوش رکھے ۔ آپ کمپیوٹر یا انٹرنیٹ سے واجبی سی معلومات رکھنے والوں کو بہترین قسم کی معلومات پہنچانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ علم پھیلانا نیک کام ہے اور یہ انبیاء اکرام کا شیوہ ہے۔ جب کہ دنیا میں مقابلہ بہت سخت ہے اور ہم میں بہت سے ناخواندہ یا کم علم ہیں تو ایسے میں ہم سب یہ فرض اور بھی زیادہ شدت سے عائد ہوتا ہے کہ ہم اس میں بھرپور دلچسپی لیں۔

    آپ آسان اردو میں یہ بھی بیان کر دیں کہ ۔ انٹرنیٹ اور سی ڈیز وغیرہ جیسے دوسرے ذرائع پہ مہیاء موویز بہت مختلف (فارمیٹس)حالتوں میں ہوتی ہیں جن کے ساتھ کوڈک کا معاملہ تقریباَِ ایسے ہی جیسے اردو فاؤنٹس کے بغیر اردو پڑھنے کی کوشش کرنا کہ کچھ پڑھا نہیں جائے گا۔

    آپ اپنی سی کوشش کرتے رہیں ۔ اور اجر کا معاملہ اللہ پہ چھوڑ دیں۔

    ReplyDelete
  2. جاوید بھائی ۔۔ تشریف لانے اور حوصلہ افزائی کا شکریہ

    آپ نے بہت درست لکھا ہے ۔۔ مقابلہ بہت سخت ہے ۔

    سی ڈیز کے بارے میں جو پاکستان میں ملتی ہیں ان کے بارے میں اتنا ہی کہوگا کہ انکوڈنگ کا خاصہ خیال نہیں رکھا جاتا ۔ ( کوالٹی پر کوانٹٹی کو ترجیح دی جاتی ہے ۔۔ ) جبکہ دن گزرتے ساتھ ہی میڈیا ترقی کر جاتا ہے اور ہمارے سیڈیز والے یا تو خود کو اپ ڈیٹ نہیں کرتے ۔۔ یا یہ ضروری ہی نہیں سمجھتے ۔

    ڈی وی ڈی ٹیکنالوجی بیرونی ممالک میں اب ویسے تصور کی جارہی ہے جیسے کے وی ایچ ایس کیسیٹ ۔۔ دور بلو رہے کا آچکا ۔ پر پاکستان میں فل وقت ڈی وی ڈی ہی کی انکوڈنگ میں کوالٹی کا خیال نہیں رکھا جاتا ۔

    بلیو رے کے بارے میں ۔۔ مثال کے تور پر آپ کو یہ ایک سیمپل دکھانا چاہوگا ۔۔

    http://rapidshare.com/files/247935736/Knowing.mkv.html

    یہ بلیورے پرنٹ کا ہائیر انکوڈنگ موڈ میں ایک سیمپل ہے ۔ پوری فلم صرف ٥٠٠ میگا بائیٹ میں دستیاب ہے ۔۔ میرے لیے تو یہ ایک حد کی میڈیا انکوڈنگ میں ایولیوشن ہے جو حال ہی میں ہوئ ہے ۔ جبکہ میڈیا کوڈرز دن با دن اس میں مزید بہتری لا رہے ہیں ۔

    ReplyDelete