Saturday, April 25

ہمارے لیڈر

ہمارے لیڈر
http://www.aaj.tv/gallery/132562_news_image.jpg

میرا کسی کی پرسنل زات پر تحریر رقم کرنا بنتا تو نہیں اور نا ہی یہ کوئی اچھی بات ہے پر آج اپنے ایک لیڈر کو دیکھا ٹی وی پر اور رہا نہیں گیا ۔۔

پر پاکستانی شہری ہونے کے ناتے میرا اتنا حق تو بنتا ہے کہ جو ہم کو لیڈ کر رہا ہو ان کے بارے مٰیں خود سے کچھ کہ سکوں

حکومت وقت میں کوئی ہو تو ایک طرح سے لیڈر ہی ہوا ۔۔

میں فوزیہ وحاب کی بات کرنا چاہتا ہو کہ انکو جب بات کرتے دیکھتا ہو تو پتا چلتا ہے کہ اقتدار کی تپش میں کتنی حرارت ہے ۔

نا تو ان سے بحث میں پوائنٹ پکڑا جاتا ہے اور نا ہی ان سے بات ہو پا رہی ہوتی ہے الٹا میزبان کو سوال کرتی ہے ۔۔ واہ ۔۔ وکیل بحال نہیں ہوگے ۔۔ اس بات پر ان کا سٹینڈ ایسا تھا کہ بس نہیں ہونے ۔۔ اور اب ۔۔ مسکرا دیتی ہے جب پوچھا جاتا ہہ کہ آپ تو کہتی تھی کہ بحال نہیں ہوگے ۔

پھر ہمارے ہیں پانی اور بجلی کے وزیر ۔۔ یہ جی ۔۔ جب بجلی آ رہی ہو تب تو ان سے فل ٹائم فٹ بات ہوتی ہے ورنہ تو بس ۔۔

خیر ۔۔ جب سے وکلا بحال ہوے ہیں کرنٹ افیر کے پروگرامز میں وہ مزا نہیں آرہا ۔۔ پر پھر بھی بیٹھ جاتے ہیں کہ اپنے لیڈرز کو باتیں کرتے سنیں ۔

5 comments:

  1. حضور ۔ آپ نے وکلاء کون سے بحال کرا دیئے ؟ میرا تو خیال ہے کہ معاملہ جج صاحبان کے بحال ہونے کا تھا جو بحال ہو گئے ۔ لگتا ہے آپ پر فوزیہ وہاب کا اثر ہو گیا ہے ۔
    فوزیہ وہاب کا رویہ تو انتہائی جاہلانہ اور ناقابلِ برداشت ہوتا ہے ٹی وی مذاکروں میں

    ReplyDelete
  2. ویسے اُن سے بات ہوتی ہے یا نہیں مگر وہ ایک سلجھی ہوئی اور جی دار خاتون ہیں!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اگر وہ سچی بات کرنے جائے تو میں نے خود دیکھا ہے کوئی انہیں ہرا نہیں سکتا۔۔ اچھے آدمی کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ جب اُسے پتا ہو جو اُسے کہنا ہے وہ جھوٹ ہے تو وہ خاموش ہو جاتا پے یہ بات میں نے ان میں نوٹ کی ہے!!!۔

    ReplyDelete
  3. جمال انکل ویری گوڈ

    شعیب بھائی ۔۔ بہت اچھے

    ReplyDelete
  4. زات نہیں ذات اور وحاب نہیں وہاب
    ناراض نہ ہونا بھائی

    ReplyDelete
  5. نہیں ہم ناراض ہیں ۔۔ جس کو دیکھو ہم میں غلطیاں نکالتا ہے ۔۔ ارے میں کوئی سیاسستدان ہو

    ReplyDelete