Monday, May 11

تفریح کسی کے مراث ہے کیا ؟

زندگی کا سبق ہو یا ماضی کی تلخیوں کو بھلانا ۔۔ ہم نوجوانوں کو انجوائمنٹ کرنا ہی سیکھ لینا چاہیے ۔۔ یہ ہوا نا پھر دل کھول کر جھومنا ۔

انجوائمنٹ ۔۔۔ ناچنا گانا ۔۔۔ خوشی منانا ۔۔۔ ہمارے بزرگ بھی کم نہیں ہے ۔۔ اولڈ پھر واقعی میں گولڈ ہے ۔۔ ہم نوجوانوں کی اکثریت شرمانے سے فرصت ملے تو کھل کر تھوڑا جھوم لیں ۔۔

اس ویڈیو کو جاری کرنے کا مقصد قتعن ان بزرگان کی توحین کرنا نہیں ہے ۔۔ میں تو بس ان سے انسپائیر ہو چکا ۔۔

Friday, May 8

سوائین فلو اپڈیٹ

http://i43.tinypic.com/9h8cwo.jpg

 

میں میڈیکل سائینسز اور ان کی ڈیلی پراڈیکٹس کی ترقیب کے بارے میں زیادہ نہیں جانتا پر انٹیرنیٹ پر سیرچ کے بعد مجھے انکشاف ہوا ہے کہ E 631 ایک ایسا انگریڈینٹ ہے جو ۔۔ خنزیر سور کی چربی کے خوائص رکھتا ہے ۔۔

 

مختلف ریسیرچز اسٹیڈی کرنے کے بعد پیکٹ کا سکین چیک کیاا۔۔ جہاں انگریڈنٹ میں E 631 کی موجودگی وضہ ہے ۔ پر چپس بنانے والی کمپنی نے اس کی تردید کرتے ہوے کہا ہے کہ یہ مچھلی میں پایا جاتا ہے ۔

 

http://i39.tinypic.com/s5vlvm.jpg

http://i44.tinypic.com/255uoer.jpg

 

کھانے پینے کے سامان سے سوائیں بخار پھیلتا ہے کہ نہیں جانتا نہیں پر احتیاط تو پھر اچھی بات ہے ۔۔ مزید تفصیلات کے لیے گوگل سرچ ہے ۔

سوائین فلو اپڈیٹ ۔۔ ٹیلیویزن اور ویبسائیٹس بلاگز سے حاصل کی گئی ہیں ۔۔ میری خود سے اس پر کوئی تحقیق نہیں

Sunday, May 3

Freedom

ہم ایک آزاد قوم ہیں

آزادی ہے جھوٹ بولنے کی

آزادی ہے فریب کرنے کی

آزادی ہے بددیانتی کرنے کی ، ملاوٹ کرنے کی ۔۔ جعلسازی کی

آزادہ ہیں ہم ۔۔۔ فرشتے نہیں

اور آج آزادیے صحافت کا دن ہیں ۔۔ واہ کیا خوب دن ہے پر ابھی رات ہو چکی ۔۔

Wednesday, April 29

انسان کی موت

ایک کتے نے دوسرے کتے سے کہا

“تم رش والی جگہ پر مت جانا “

دوسرے کتنے نے پوچھا کیو ؟ تو پہلے نے جواب دیا

“ تم زیادہ رش والی جگہ پر نا جانا ۔۔ کہی یہ نا ہو کہ بم پھٹے اور تم انسان کی موت مارے جاو “

ہمارے ملک میں کتے بلیاں محفوظ ہیں جبکہ انسان کا کوئی پتا نہیں کہ یہ کب اور کہاں انسان کی موت مارا جائے ۔۔ اللہ خیر کرے

Source ( Just Seen the ending of the show by Javed Chaudhry )

Sunday, April 26

سگریٹ نوشی صحت کے لیے خطرناک ہے ۔۔

http://i43.tinypic.com/2vj9y6w.jpg

میرے روزانہ کے بجٹ میں ایک عدد 20 ایچ ایل کا پیک شامل ہیں ۔۔ 22 روپے بنتے ہیں ٹیکس ملا کر ۔۔ اور اب شاید اور زیادہ ہو جائے ۔۔ سو اپنے بجٹ پر نظر ثانی کرنے کا وقت آن ہی گیا ۔

کبھی کبھی سوچتا ہے کہ جانے کتنے پاکستانی روزانہ ایک عدد پیکٹ خریدتے ہونگے ۔۔ میرے 22 والے پیکٹ سے تو زیادہ مہنگی سگریٹ تو لوگ فیشن کے طور پر ہی پیتے ہیں ۔۔ ام م م م ۔۔ کتنے روپے اکھٹے ہو جاتے ہونگے ٹیکس کی مد میں روزانہ اپنی حکومت کو

یہ تو بس سگریٹ ہے ۔۔ پتا نہیں ہم کیا کیا روز خریدتے ہیں ۔۔ ہر چیز پر تو ٹیکس ہے ۔۔ بس اب سانسیں بچی ہے جس پر جانے کب ٹیکس لگے ۔۔ میری بڑی خواہش ہے کہ کبھی میں جان پاو کے ایف بی آر اور یہ سی بی آر کیسے ٹیکس اکھٹا کرتی ہے اور پھر ہمارے ملک کی ترقی میں واپس لگا دیتی ہے ۔۔ پورا ایک سرکل ہی ہوتا ہوگا ۔

سگریٹ نوشی صحت کے لیے خطرناک ہے ۔۔ اور بہت سے عوامل بھی بڑے خطرناک ہے پر سگریٹ نوشی تو سب میں آگے ہے