..
اپنی تو ختم ہوگئی بس اب آئیندہ مجھے کوئی حکومت کو کچھ کہتا یا حالات پر روتا انسان تو ملے ! ہے کوئی ؟
From Malaysia in Urdu
..
میرے حالات اور ملکی حالات کچھ ایک جیسے ہیں ۔۔ دونوں کا کوئی پتا نہیں اور دونوں ہی ان سٹیبل ۔۔ کبھی تو کوئی کام ملتا ہے تو کبھی کوئی نہیں ۔۔ بیٹھا تو ہر وقت کمپیوٹر پر ہوتا ہوں پر بلاگ کو اپ ڈیٹ کرنے میں سستی کا شکار رہتا ہوں ۔۔ ویسے ہی جیسے لوڈ شیڈنگ کے معاملات میں ہماری حکومت ۔
سیاست کو لیں تو ۔۔ عمران خاں صاب ساہیوال میں جلسہ کر رہے ہیں ۔۔ بیچارے ۔۔ ٹل کا زور لگائی جا رہے ہیں ۔۔ پر یہ ہم عوام جو ہیں ایسے جنونیوں کے کب سے سپورٹ کرنے لگے ! ! دل سے دعا تو آتی ہے کہ اللہ میاں عمراں خاں کو ترقی دے اور اس کی پارٹی میں عمراں خاں جیسوں کو
کمپیوٹر ٹیکنالوجی کو لے کر چند آرٹیکل ترتیب دے چکا ہوں جن کو جلد بلاگ پر پوسٹ کروں گا ۔۔ ابھی ایک عدد موبائیل کمپیوٹر بھی ہتھے چڑھ چکا ہے ۔۔ یہ تحریر اسی پر سے لکھ رہا ہوں ۔
سوچا تھا ، موبائیل کمپیوٹر گر کبھی اپنے پاس ہوا تو اس پر ایک عدد سٹیبل لینکس ڈسٹرو ضرور رکھوگا ۔۔ مگر ونڈو ہی ونڈو ہوئی پڑی ہے ۔۔ ایک تو لینکس پر علوی نستعلیق فانٹ درست رینڈر نہیں ہو رہا ۔۔ بہت کوشش کر رہا ہوں ۔۔ اس کا متبادل لاہوری نستعلیق ہر درست رینڈر ہوتا ہے ۔ ۔ اس کا کوئی حل کسی کے پاس ہو تو ضرور مدد کریں اور میرے موبائیل کمپیوٹر کے جی پی یو میں موجود ویڈیو ڈی کوڈنگ کا فیچر بھی لینکس پر کام نہیں کرتا ۔۔ یہ فیچر کچھ ایسا فیچر ہے جو ویڈیو ڈی کوڈنگ پر سے پراسیسر کا بھوج کم کر دیتا ہے ۔۔ بلکہ صفر کر دیتا ہے ۔۔ جس سے ایک تو ہائی ڈیفینیشن کنٹنت بنا جھٹکے مارے چلتا ہے ۔۔ اور دوسرا بیٹری لائیف میں اضافہ کا باعث بنتا ہے ۔۔ مزید اور بھی چند ایک فیچرز میڈیا کیٹی گری میں ونڈوز پر اچیو کر چکا ہو جس کے بارے میں چھوٹی چھوٹی اپڈیٹس ٹوٹر پر کرتا رہتا ہوں ۔۔ جلد سٹیبل طریقہ سے بلاگ بھی کروں گا ۔
گر آپ کے پاس لیپ ٹاپ ہے اور اس کا جی پی یو یہ فیچر سپورٹ کرتا ہے تو آپ اس فیچر کو ضرور آزمائیں ۔۔ بیٹری کی عمر میں شرطیہ اضافہ ہوگا ۔
آج ایک اور تھیم کو اردو لوکلائیز کیا ہے ۔۔ تبصرات میں اردو پیڈ شامل ہے اور تھیم ویجٹس ریڈی ہے ۔۔ تھیم کو مزید کسٹومائیز کرنا آسان ہے ۔۔ سائیڈ بار میں موجود بینر کو آپ اپنے پاس موجود کسی بھی دوسری تصویر سے بدل سکتے ہیں ۔ اور لنک کو sidebar.php فائیل ایڈیٹ کر کے تبدیل کر سکتے ہیں ۔
شارپ اورنج
وہ احباب جو ورڈپریس اور تھیم کی تنصیب سے واقف نہیں وہ اردو محفل میں اردو بلاگنگ فارم سے مدد لے سکتے ہیں ۔
..
بلاگ سپاٹ پر میرا بلاگ بہت پرانا ہے ۔۔ مگر ورڈ پریس کی افادیت سے انکار ممکن نہیں ۔۔ جلد میں اپنا اردو بلاگ ورڈ پریس بلاگنگ انجن پر منتقل کر رہا ہوں ۔
بلاگ سپاٹ فری بلاگ مہیا کرتا ہے جس وجہ سے یہاں پر بلاگ قائم دائم رہتا ہے مگر فیچرز بہت محدود ہیں ، گوگل والے ویسے بھی بہت زبردست مفت سروسس مہیا کرتے ہیں ، پر ویڈپریس بلاگنگ میں اپنا مقام رکھتا ہے ۔
سو انشا اللہ جلد ورڈپیرس پر بلاگ منتقل کر رہا ہوں
..
جی کبھی سوچتا ہو تو لگتا ہے بلاگ کرنے کو کچھ نہیں ۔۔ پر پھر پتا چلتا ہے ارے اتنا کچھ تو پہلے کبھی تھا نہیں ۔۔ ایک تو میں فل ٹائیم کا ویلا انسان اوپر سے سوچ کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر ۔۔
یہ ٹویٹر اچھا ہے ۔۔ پل پل کی بلاگ پوسٹ وہاں کرنے کو ملتی ہے اور حالات پر ہلکا پھلکا تاثر وہاں لکھے دیتا ہو ۔۔ سوشل ویب کی اڈیکشن تو نہیں پر اس سے بچا بھی نہیں ہو ۔
تو ابھی کیا بلاگ کروں یہ سوچ رہا تھا تو ٹویٹر پر یہ ایک ویڈیو ملی مجھے ۔۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کچھ حد تک تو میں بہت ہستا رہا پھر سوچتا رہا اور پھر ہستا رہا ۔۔ پھر تھک کر سوچا کہ ان صاحب کی جگاہ پر اگر میں ہوتا ۔۔ تو امی ابو مجھے بہت ڈانٹ تے ۔
دوست احباب کہتے ہیں یہ میڈیا زمادار ہے ۔۔ نا یہ ہوتا اتنا آزاد نا ہی اتنی پریشانیاں ہوتیں ۔۔ ٹھیک ہی کہتے ہونگے پر میرے لیے تو یہ ایک میڈیا ہی ہے کہ میں اندازہ لگا سکتا ہو کہ کون کہاں ہے ۔
I am Rehan and Working as a Freelance from Sahiwal, Pakistan
While pursuing my passion of visual-fx from Movies and Animation I’ve combined experience in Web Design and Compositing with griped knowledge of Media Production and Editing.
For the last 5 years I've been associated with media production and offered my services to various clients while I’ve learned a lot and enjoyed every single day doing not only something I make a living out of but also something I really like.
Blogging is a platform to share our self so it will then could help us to improve or to do better.