Sunday, April 25

میری سست بلاگنگ

.

..

میرے حالات اور ملکی حالات کچھ ایک جیسے ہیں ۔۔ دونوں کا کوئی پتا نہیں اور دونوں ہی ان سٹیبل ۔۔ کبھی تو کوئی کام ملتا ہے تو کبھی کوئی نہیں ۔۔ بیٹھا تو ہر وقت کمپیوٹر پر ہوتا ہوں پر بلاگ کو اپ ڈیٹ کرنے میں سستی کا شکار رہتا ہوں ۔۔ ویسے ہی جیسے لوڈ شیڈنگ کے معاملات میں ہماری حکومت ۔

سیاست کو لیں تو ۔۔ عمران خاں صاب ساہیوال میں جلسہ کر رہے ہیں ۔۔ بیچارے ۔۔ ٹل کا زور لگائی جا رہے ہیں ۔۔ پر یہ ہم عوام جو ہیں ایسے جنونیوں کے کب سے سپورٹ کرنے لگے ! ! دل سے دعا تو آتی ہے کہ اللہ میاں عمراں خاں کو ترقی دے اور اس کی پارٹی میں عمراں خاں جیسوں کو

کمپیوٹر ٹیکنالوجی کو لے کر چند آرٹیکل ترتیب دے چکا ہوں جن کو جلد بلاگ پر پوسٹ کروں گا ۔۔ ابھی ایک عدد موبائیل کمپیوٹر بھی ہتھے چڑھ چکا ہے ۔۔ یہ تحریر اسی پر سے لکھ رہا ہوں ۔

سوچا تھا ، موبائیل کمپیوٹر گر کبھی اپنے پاس ہوا تو اس پر ایک عدد سٹیبل لینکس ڈسٹرو ضرور رکھوگا ۔۔ مگر ونڈو ہی ونڈو ہوئی پڑی ہے ۔۔ ایک تو لینکس پر علوی نستعلیق فانٹ درست رینڈر نہیں ہو رہا ۔۔ بہت کوشش کر رہا ہوں ۔۔ اس کا متبادل لاہوری نستعلیق ہر درست رینڈر ہوتا ہے ۔ ۔ اس کا کوئی حل کسی کے پاس ہو تو ضرور مدد کریں اور میرے موبائیل کمپیوٹر کے جی پی یو میں موجود ویڈیو ڈی کوڈنگ کا فیچر بھی لینکس پر کام نہیں کرتا ۔۔ یہ فیچر کچھ ایسا فیچر ہے جو ویڈیو ڈی کوڈنگ پر سے پراسیسر کا بھوج کم کر دیتا ہے ۔۔ بلکہ صفر کر دیتا ہے ۔۔ جس سے ایک تو ہائی ڈیفینیشن کنٹنت بنا جھٹکے مارے چلتا ہے ۔۔ اور دوسرا بیٹری لائیف میں اضافہ کا باعث بنتا ہے ۔۔ مزید اور بھی چند ایک فیچرز میڈیا کیٹی گری میں ونڈوز پر اچیو کر چکا ہو جس کے بارے میں چھوٹی چھوٹی اپڈیٹس ٹوٹر پر کرتا رہتا ہوں ۔۔ جلد سٹیبل طریقہ سے بلاگ بھی کروں گا ۔

گر آپ کے پاس لیپ ٹاپ ہے اور اس کا جی پی یو یہ فیچر سپورٹ کرتا ہے تو آپ اس فیچر کو ضرور آزمائیں ۔۔ بیٹری کی عمر میں شرطیہ اضافہ ہوگا ۔

.

8 comments:

  1. ریحان بھائی آپ کون سا لینکس ڈسٹریبیوشن استعمال کر رہے ہیں؟ علوی نستعلیق کے مسائل اوبنٹو حالیہ ورژن میں آ گئے تھے جو کہ اسی ہفتے ریلیز ہونے والے اوبنٹو میں دور ہوجانے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ میں تو کل وقتی فیڈورا صارف ہوں اور مجھے فانٹ رینڈرنگ کے مسائل بالکل درپیش نہیں ہیں۔ بلکہ انتہائی خوبصورت رینڈرنگ ہوتی ہے نستعلیق خطوط کی۔

    ReplyDelete
  2. سعید بھائی مجھے لینکس کا ایکس یبنٹو ڈسٹرو بھایا ہے ۔۔ ایکس ایف سی والا ۔۔ بلکل یبنٹو کے نئے ورزن کا میں بھی انتظار کر رہا ہوں کہ فونٹ کا مسئلہ وہاں حل ہوجائے ۔۔ مزید بہتر ویڈیو ڈیکوڈنگ پر بھی ریسرچ جاری ہے

    ReplyDelete
  3. واہ جی واہ۔ لیپ ٹاپ تو بڑا جاندار لگ رہا ہے۔

    ReplyDelete
  4. بلکل دوست بھائی ۔۔ گرنے سے بچا رہے تو بڑا جان دار ہے ۔۔ یہ نوٹ بک ہونے کے باوجود بڑے بڑے کام سر انجام دے رہا ہے جو اس سے لے نے کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا

    ReplyDelete
  5. ورڈ پریس کی ایک خوبصورت تھیم اردوانے کے باوجود بھی اپنے بلاگ پر یہ سادہ سی تھیم، ایسا کیوں؟ بلاگ سپاٹ کی اچھی تھیمز بھی یقینن دستیاب ہوں گی، جیسی کہ صلہ عمر پر نصب ہے۔

    باقی لینکس کے بارے میں میری جانکاری اتنی زیادہ نہیں اس لیے کچھ مدد نہیں کر سکوں گا

    اور عمران خان کو ایک چانس دینا ہی چاہیے، ان کرپٹوں سے تو کچھ بہتر ہی ہو شاید۔

    ReplyDelete
  6. السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
    واقعی عمران خان، اس کامستحق ہے کہ اس کوبھی ایک دفعہ آزمایاجائےلیکن یہ بات غریب عوام تک پہنچتی نہیں کیونکہ ان کی اکثریت توبڑی پارٹیوں کی غلام ہے

    والسلام
    جاویداقبال

    ReplyDelete
  7. عمران بھائی ۔۔ ورڈ پریس پر کیا میرا کام پسند کرنے کا شکریہ ۔۔۔ بلاگنگ میں ورڈپریس بہترین سکرپٹ ہے جس پر جلد منتقل ہو رہا ہوں ۔ مجھے بلاگر کی یہ سٹریچی تھیم بہت پسند ہے سو اسی کو استعمال کر رہا ہوں

    اور عمران خان صاحب کو طرح طرح سے آزمایا تو جا ہی رہا ہے

    ReplyDelete
  8. جاوید بھائی ، و علیکم اسلام ورحمۃ وبرکاتہ

    غریب عوام پھر ہر طرح سے غریب ہے ۔۔ میٹر آف چوائیس میں بھی

    ReplyDelete