اردو بلاگنگ ۔۔
اس کی تشریح کرنا میرے لیے تھوڑا مشکل ہے ۔۔ مگر اتنا جانتا ہوں کہ اٍس کی ضرورت ہے ۔۔۔ بلاگز انٹیرنیٹ پر صحت مند تفریح و معولومات کے عکاس ہیں ۔۔ ہماری ثقافت ہماری زبان ہے ۔۔ انٹیرنیٹ پر ہماری زبان کا مکمل اظہار ہی اردو بلاگنگ ہے ۔
گر ابھی تک آپ نے اردو بلاگ نہیں بنایا تو اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ جیسے
١ ۔۔ آپ جانتے نہیں کہ بلاگ ہے کیا ۔۔۔ اور اس کو کیسے چلانا ہے ۔ ٢ ۔۔ انگریزی لکھنا تو ٹھیک پر اردو لکھنے میں تھوڑی مشکل ہو ۔۔ یعنی انگریزی بلاگ تو آپ بنا لینگے پر اردو بلاگ بنانے میں تھوڑی دشواری کا سامنا ہو ۔
سو تھوڑی پہلے تشریح کرتا ہو ۔۔ پھر بلاگ کیسے سیٹ کرنا ہے اس پر لکھوگا ۔
بلاگ
بلاگ اپنے آپ میں بہت ہی زیادہ افادیت رکھتا ہے ۔۔ کیونکہ لکھنا اور پڑھنا یہ اشرف مخلوق کی ایک بڑی شرف ہے ۔۔ ہمارے نظریات الفاظ کی شکل لے کر انٹیرنیٹ ہر کچھ ہی لمحوں میں دنیا بھر میں پہنچ سکتے ہیں ۔
سب سے ضروری بات کہ بلاگ بنانے کے لیے آپ کو آپ کی ذاتی شناخت کو ظاہر کرنا ضروری نہیں ۔۔ البتہ یہ بس ٹھیک ہی ہے کہ آپ جب بلاگ بناو تو اپنا نام اور لوکیشن یہ سب ظاہر کرو ۔
بلاگ ہمارا اپنا ایک عکس ہے ۔۔ جیسے ہم ویسا ہمارا بلاگ ۔۔ گر ہم تخریب کار ہیں تو ہمارا بلاگ بھی تخریب کاری نظریات والی تحاریر رکھتا ہوگا ۔۔ گر ہم ایک کلاکار ہیں تو ہمارا بلاگ آرٹ کے فن پاروں اور کلاکاری کے نظریات والی تحاریر رکھے گا ۔۔ پھر وہاں لوگ آپ کی تخریبکار یا کلاکارانا رائے پر اپنی رائے کا اظہار تبصرات کی شکل میں کرینگے ۔۔ بس یہی ہے بلاگنگ ۔
اردو بلاگ کیسے بنائیں ۔
اردو بلاگ بنانا بہت آسان ہے ۔۔ کرنا صرف اتنا ہے کہ سب سے پہلے کہی بھی آپ ایک مفت انگلش بلاگ بنائیں ۔۔ اور پھر اس بلاگ کو انگریزی سے اردو میں ڈھال لیں ۔ یہ سب کیسے کرنا ہے اس کے لیے ہر ایک بلاگر آپ کی مدد کرے گا ۔۔ پر سب سے ضروری پہلے ایک عدد فری یا پئیڈ بلاگ کا ہونا ہے ۔
فری بلاگ اور پیڈ بلاگ میں فرق بس اتنا ہے کہ فری بلاگ میں زرا اس سورس کی مشہوری ہوتی ہے جہاں آپ نے بلاگ بنایا ہو اور پےایڈ بلاگ میں بس اور بس آپ اور بس آپ ۔
سو پہلے آپ بلاگ بنائیں ۔۔ بلاگر ڈاٹ کام ۔۔ ورڈپریس ڈاڈ کام، یا ورڈپریس پی کے ۔۔ یہ تین بڑی فری بلاگنگ سروسٍس ہیں ۔۔ ورڈپریس پی کے پر آپ کو فری بلاگ اردو میں بنا بنایا مل جائیگا ۔
پئیڈ بلاگ یعنی ایک طرح سے آپ کا زاتی بلاگ آپ کے اپنے زاتی ڈومیں ( ڈاٹ کام یا پی کے ) پر بنانا بھی بہت آسان ہے ۔۔ مگر اس کے لیے بلاگ سسٹم کو تھوڑا سمجھنا ضروری ہے ۔۔ کیونکہ پیڈ سروس میں آپ کو بلاگ کا سافٹ وئیر اپنی سروس میں انسٹال کرنا ہوتا ہے ۔۔ جو آپ بہت بہترین طریقہ سے تب کر پاوگے جب آپ تھوڑا بہت فری سروس کو سمجھ لوگے ۔۔ ورڈپریس جو ایک بلاگنگ سافٹ وئیر ہے پر آپ اپنے زاتی بلاگ پر اپنا بلاگ بنا سکتے ہیں ۔
گر آپ کا بلاگ نہیں تو بس جھٹ پٹ ابھی ایک بلاگ تو بنائیں ۔۔ اپنی پہلی تحریر لکھیں ۔۔ کچھ بھی لکھیں ۔۔ جب چاہیں لکھیں ۔۔ اردو لکھنے کے لیے آپ کمپیوٹر میں اردو انسٹال کر لیں ۔ اردو لکھنے کے لیے جو ایک بہترین طریقہ میں استعمال کرتا ہو وہ ونڈوز میں اردو پیڈ کا استعمال ہے ۔۔ میں جب بھی بلاگ لکھتا ہو یا کوئی تبصرا کسی بلاگ پر لکھتا ہو تو پہلے اردو پیڈ پر لکھتا ہو اور وہاں سے کاپی پیسٹ کر لیتا ہوں ۔
منظرنامہ نے ایک اچھا سلسلہ شروع کیا ہے ۔۔ ان کا بھلا ہو جٍن کے مطابق میں نیا بلاگر ہو ۔۔ دیکھ لیں میں بھی نیا ہوں ۔۔ سب پہلے پہلے نئے ہی ہوتے ہیں ۔۔اس بار کہیں اٍتفاق سے ایوارڈ نامیشن میں آگیا تو کر بھلا سو ہو بھلا
اچھی کاوش ہے امید ہے نئے بلاگ بنانے والے اس سے ضرور استفادہ حاصل کریں گے۔ یہ بات آپ کی درست ہے کہ اگر بلاگ بناتے ہوئے کوئی مشکل پیش آئے تو موجودہ بلاگرز مدد کیلیے حاضر ہوں گے۔
ReplyDeleteYAAR AAP BHI WORDPRESS.PK PER AA JAO.
ReplyDeleteکامی بھائی اپنا پرسنل ڈومین لے رہا ہو اپنا پورٹ فولیو بھی ہوسٹ کرنا ہے اور ۔۔ جہاں پھر پرسنل بلاگ ہوسٹ کروگا ۔۔ میں ورڈپریس پی کے پر رجسٹرڈ ہوں پر بلاگ نہیں کر رہا ۔
ReplyDeleteبھی یہ تو بہت ہی اچھی بات ہوئی کے آپ نے نے انے والوں کے لئے پہلے سی ہے انتظام کر رکھا ہے. اچھا ہے جب وہ یہاں سے اور اس طرح کے اور بہت سے بلوگس دیکھینگے تو ان میں بھی امنگ بیدار ہوگی :)
ReplyDeleteبلکل درست لٍکھا آپ نے ۔۔ اور پھر اردو کو بلاگ کا بھی حصہ بنانا چاہیے کہ یہ ہماری مادری و قومی زبان ہے ۔
ReplyDeleteبھائی، بہت اچھا لکھا ہے۔
ReplyDeleteشکریہ عامر بھائی
ReplyDeleteورڈپریس پی کے پر آپ کو فری بلاگ اردو میں بنا بنایا مل جائیگا ۔
ReplyDeleteمجھ سے تو ورڈپریس پی کے پر بھی اُردو نستعلیق نصب نہیں ہو رہی
بہت شکریہ جناب
ReplyDeleteراحیل بھائی کا بلاگ ورڈپریس پی کے پر نستعلیق فونٹ کے ساتھ درست اوپن ہو رہا ہے
ReplyDeleteانگلش بلاگ کو اردو میں کیسے تبدیل کریں یہ بھی تو بتائیں
ReplyDeleteاردو میں کیسے ڈھالیں
ReplyDelete