یہ بلاگ تحریر ان افراد کے لیے مفید تر انفارمیشن رکھتی ہے جن کے پاس ایک اچھا بھلا کمپیوٹر موجود ہے۔۔ تقریباّ یہاں ہر تین میں سے دو کے پاس پینٹیم تھری سے زیادہ برق رفتار کمپیوٹر ہوگا ۔ یا پھر گر آج آپ نے ایک اچھا کمپیوٹر تیار کرایا ہے جس میں کافی پاور فل گرافک کارڈ پراسسر انسٹالڈ ہے تو پھر ممکن خواہش ہوگی کے اس پاور کو استعمال میں بھی لایا جائے ۔
.
ویڈیوز میڈیا ہمارے کمپیوٹر میں میں کسرت سے استعمال کیا جاتا ہے ۔۔ گانے ۔۔ ٹی وی ۔۔ موویز یہ سب وہ کنٹنٹ ہے جن میں کمپیوٹر پراسیسر لگاتار گرافک کارڈ کو گرافک بانے ( رینڈر ) کرنے کی کمانڈز جاری کرتا رہتا ہے ۔۔ ہمارے کمپیوٹر سکرین پر فل وقت نظر آنے والے گرافک بھی پراسیسر کےگرافک کارڈ کو رینڈر کی کمانڈ دیے جانے کا نتیجہ ہے ۔
.
درج ذیل تصویر میں گرافک کارڈ و پروسیسر کے کام کو الیسٹریٹ کیا گیا ہے ۔
سو کنکلیوڈ یہ ہوا کہ ہمارے سافٹ وئیر پر ہمارا اختیار ہی سکرین پر موجود گرافکس کو تیار کرتا ہے ۔۔ ہم سافٹ ویر میں جتنی بہتر سیٹنگس کرینگے اتنا بہتر سکرین پر آوٹ پٹ حاصل کرینگے ۔
ساونڈ کارڈ ۔۔ پرنٹر و دیگر آوٹ پٹ ہارڈویر کے ساتھ بھی بلکل ایسا ہی ہوتا ہے ۔۔ کہ سافٹ ویر نے بتاتا ہے کہ ریسلٹ کیسا نظر آئے ۔۔
ویڈیو رینڈریر سافٹوئیر پروگرام
ویڈیو رینڈرر وڈیو کوڈیکس کے ساتھ انسٹال ہونے والا وہ پلگ ان ہے جو گرافک پراسیسنگ یونیٹ کو ویڈیو تصویر بنانے کی کمانڈز دیتا ہے ۔
وہ حضرات جو اپنے پاس ایک برق رفتار مشین رکھتے ہیں ۔۔ اور اپنے گرافک کارڈ کی پاور کو ویڈیو پراسیسنگ میں پوری طرح استعمال ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں ، وہ اپنا ویڈیو رینڈرر Overlayسے تبدیل کر کے ۔۔ Halli Renderer پر سیٹ کر لیں ۔
Overlay Renderer وہ پروگرام ہے جو گرافک کارڈ ڈرائور کے ساتھ ڈیفالٹ انسٹال ہوتا ہے ۔۔ جبکہ Halli Renderer جدید GPU BASED رینڈرر ہے جو CCCP CODECS کے ساتھ انسٹال ہوجاتا ہے ۔
نیچے موجود تصاویر ڈیفالٹ رینڈرر اور ہالی رینڈرر کے فرق کو ظاہر کرتی ہیں ۔
Overlay Renderer
Halli Renderer
Overlay Renderer
Halli Renderer
میڈیا پلیر کلاسک میں ۔۔۔ آپ ویڈیو رینڈرر کو آوٹ پٹ آپشن میں جاکر سیٹ کر سکتے ہیں ۔
سو اب آپ اپنے ڈسپلے ڈیوائس کے حصاب سے بہتر رینڈریر کا انتخاب کریں ۔ مزید ویڈیو و سافٹ وئیر کا نفگریشن کے حوالے سے کوئی سوال ہو تو تبصرات میں ضرور پوچھیے ا ۔
یار میرے پاس کور ٹو ڈوو ہے
ReplyDeleteاور اے ٹی آئی ریڈیاں ایھ ڈی ۲۳۰۰ گرافک کارڈ ہے
4 جی بی ریم ہے
لیکن جب میں ڈی وی ڈی رپ کرنے لگتا ہوں تو گھنٹوں لگ جاتے ہیں
ذرا ڈی وی ڈی رپ کرنے کا آسان طریقہ تو بتاو
جس سے ڈی وی ڈی اچھی کوالٹی میں اور جلدی رپ ہو جائے
اسلام و علیکم ڈفر بھائی ۔
ReplyDeleteماشااللہ کافی پاور فل سسٹم ہے آپ کا ۔۔ کانفیگریشن شئیر کرنے کا شکریہ ۔ مزید میں نے یہ تحریر فل وقت ڈی کوڈنگ کے متعلق لکھی ہے پر اگلی تحریر میں انکوڈنگ ( رپنگ وغیرہ کے بارے میں لکھوگا )