Monday, June 14

معاشرے کے رنگ اور جگنی

.

..

 آج کل معاشرے کے رنگ میں رنگے جا رہا ہوں ۔۔ نا تو غصہ کھارہا ہوں نا کھانے دے رہا ہوں۔۔ جھوٹ اور تھوڑی بہت کرپشن مزاجی بھی اپنا لی ہے ۔۔ کوئی حکومت کو برا کہتا ملتا ہے تو پاس سے کھسک لیتے ہیں ۔۔ ان تمام عوامل سے طبیعت سو زرا آوازار سی رہنے لگی ہے پر لگتا آوازاری کی اب عادت ڈالنی پڑنی ہے

پہلے حالات کو دیکھ کر موڈ بہت اداس ہوتا تھا ۔۔ اب سمجھ میں آرہا ہے کہ اپنا موڈ خراب کر کے نقصان کس کا ؟ اپنا ۔۔ سو اپنا نقصان کیوں کریں ۔۔ ہوتا ہے جو ہوئی جان دیو

میرے ایک دوست زید حامد کے کاز ( تکمیل پاکستان ) میں یہاں ساہیوال سے بہت ایکٹو تھے ۔۔ کہتے تھے ۔۔ پاکستان از ان کرائسس ۔۔ کچھ ہفتوں زرا تحقیق کی ان ہو نے سو اب کہتے ہیں زید حامد کی شکسیت از ان کرائیسس ۔۔ زید حامد کا کردار کسی یوسف قصاب کی وجہ سے کنٹراورشل ہے ۔۔ سو اب وہ دوست زید کے تقریباّ زید کے اینٹی ہو چکے ہیں

جہاں کچھ بھی سٹیبل رہتا نہیں ہے وہاں گر میں ان سٹیبل رہا تو کون سی بڑی بات ۔

اور ہاں کہتا تھا نا ۔۔ بے حرمتی ختم ہو نا ہو یہ بین ( فیس بک والا ) ختم ہو جانا ہے ۔۔ تقریباّ اسی فیصد پاکستانی عوام نے تو فیس بک کے مکمل ہمیشہ کے بائیکاٹ کی حمایت کی تھی ۔۔ ہوا کیا ! ۔۔ دھڑا دھڑ فیس بک فیس بک ہوئی پڑی ہے ۔۔ ہمارا میڈٰا بھی فیس بک کی اچھئ مشہوری کر رہا ہے ۔۔ جو کہتا ہے “ ہمارا فیس بک پیج جوائین کریں “ ۔۔ فیس بک مفت میں ہی مشہور سے مشہور تر ہوتا جا رہا ہے ۔۔ ہون دیو ۔

کوک سٹوڈیا کا نیا سیزن شروع ہے ۔۔ عرصہ بعد ہی کچھ مزے کا سن نے کو ملا ہے ۔۔ سو سن رہے ہیں ۔۔ آپ بھی سنیں ۔۔ جگنی ۔۔ اور خوش رہیں

 ۔

.

4 comments:

  1. اوئے اتنی سچی باتیں یار لوگوں کو بری لگتی ہیں۔ چلو اب تم بھی عوام کی خصوصیات کے حامل ہو گئے ہو۔۔
    کوک اسٹودیو اس لئے مشہور ہے کہ ہر ٹی وی چینل پر چل رہا ہے۔ ورنہ جو گانے اس کے مشہور ہو رہے ہیں دوبارہ وہ تو پہلے بھی مشہور تھے ہے کہ نہیں؟

    ReplyDelete
  2. بلکل ٹھیک شعیب بھائی

    لوک موسیقی کا فیوزن کے ساتھ لائیو مکس ہونا ایک الگ سا اثر قائم کرتا ہے ۔۔ البتہ اس کو ایک برینڈ کا تھپہ لگ چکا ہے ۔۔ پر ایک ٹرینڈ تو سیٹ ہو رہا ہے

    ReplyDelete
  3. یہ دل جلے کی باتیں ہیں یا من چلے کی

    ReplyDelete
  4. شازل جی

    دل جلے کی ہونگی ۔۔ بڑی حسرت ہے من چلے ہونے کی ۔۔ پر پوری نہیں ہوتی

    ReplyDelete