Sunday, December 5

KL

 

 

مجھے اس بات کا زرا احساس نہیں تھا کہ کبھی ایسا بھی ہوگا کہ میں دو دو میہنے بعد اپنے بلاگ کو اپڈیٹ کروگا اور وہ بھی ایسے جیسے کہ احسان کر رہا ہوں !

خود کو جتنا آسان سمجھتا تھا ، حالات کو بھی اتنا ہی آسان سمجھ کر ایزی لیتا ہوتا تھا ۔۔ پر باس یہ دنیا واقعی بڑی زبردست ہے

ملیشیا آنے سے پہلے ارادہ کیا تھا کہ پہنچتے ساتھ ہی بلاگ لکھونگا اور حالات و سکنات سے اپنے عزیز و قارب ، دوست احباب سب کو آگاہ کروگا ، پھر حالات کی چکی میں کچھ ایسا گھوما کہ سارا وقت بس کم کمیری والے پاو ( چکر ) اتارنے میں گزرتا رہا

تقریباّ بیس دن عجب دھوکے فریب اور ان جانے تھرلز کے ساتھ باری باری دست و گریباں ہوتے گزرے پھر جو زرا سمبھلا تو سوچا ۔۔ کہ کیا بلاگ کرنا ہے ریحان صاب ! ۔۔ بڑے زبردست حالات گزرے ہے نا آپ پر جو بلاگ کرنے ہے !

اب نا تو یہاں پر پاکستانی چینلز اس طرح دیکھنے کو میسر ہیں جیسے کے اپنے ڈیرے پر تھے کہ یہاں بری خبر سنی اور وہاں اس پر لکھنا شروع کر دیا ، البتا یہاں پاکستانی ضرور ہیں ، جن سب نے بڑا زبردست ترقی کرنے کا ایک سبق سکھایا ۔۔ جس کے بارے میں لکھوگا پھر ، زرا غصہ آلانے دیں ۔

خیر لکھنے میں کچھ والا تھا اور لکھ کچھ ریا ہوں

کوئی مجھے بھگوڑا کہے ، سٹگلر یا اوپرچیونسٹ کہے ، جو بھی کہے ، اب کسی بھی کیٹیگری میں ڈال دے ۔ پاکستان چھوڑ یہاں چلے آئے ہیں ۔۔ ملیشیا ۔۔ جہاں آکر ایک بات کا تو زبردست احسال ہوا ہے کہ اپہنا دیس ترقی کیوں نہیں کر رہا ! ۔۔ یہ اپنا پاکستانی میڈیا بھی کیا چول چول ڈیبیٹی پروگرام منعقد کرتا رہتا ہے ، جہاں بحث ہوتئ ہے کہ پاکستان کیوں ترقی نہیں کر رہا ۔۔ مفت میں ٹائیم برباد

طوفان یہاں ، آندھی یہاں ۔۔ جزیرے نما ایک علاقہ ، جنگل بیاباں چاروں طرف ، پر مجال ہے کہ کبھی دو منٹ کے لیے بجلی گئی ہو ۔۔ اب بڑا کچھ لکھنے کو ہے اس جہاں کے بارے کیں جو ایک تحریر میں جان بھوج کر لکھنا نہیں چاہتا

تھوڑا سا اپ سیٹ ہوں سو اس اب ڈیٹ کو جلدی ختم کروگا

جب یہاں پہنچا تھا تو زیادہ کچھ سمجھ میں نہیں آتا تھا ۔۔ اب جو زرا سمبھلا ہوں تو ایک بات تو بہت سمجھ میں آتی ہے ۔۔ آپ سب احباب میں سے گر کسی کا یہاں آنے کا ارادہ بنے تو مہربانی کر کے مجھے ضرور بتائیگا ۔۔ کیونکہ پھر آپ جس کسی کے بھی ریکومنڈیشن پر کوالا لمپور ، عرف کے ایل آئے ہو ۔۔ وہ کے ایل آئی اے لینے آئے نا آئے ۔۔ میں ضرور آوگا ۔۔

اپنے کو تو یہاں سیر کا بہانا چاہیے :)   ۔